ایک کہانی اور نصیحت اپنے آپ پر مکمل اعتماد رکھنے والے چار طالب علم سالانہ امتحان سے ایک ہفتہ قبل ٹرپ پر گئے اور اپنے دوستوں کے ساتھ دوسرے شہر میں تفریح کرتے رہے۔ لیکن جب وہ اپنے آبائی شہر واپس آئے تو انہیں احساس ہوا کہ امتحان کی تاریخ کے بارے میں ان سے غلطی ہوئی ہے اور امتحان منگل کی بجائے پیر کی صبح تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنے استاد کو تلاش کرنے اور اسے امتحان میں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ بتانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے استاد سے کہا: "ہم دوسرے شہر گئے تھے، اور واپسی پر ہماری گاڑی کا ایک ٹائر پنکچر ہوگیا،اور ہمارے پاس اضافی ٹائر موجود نہیں تھا راستے میں گاڈی دیر سے ملی اس لیے ہم پیر کو دیر سے گھر پہنچے۔ استاد نے سوچا۔۔۔۔ اور مان لیا کہ وہ اگلے دن آکر امتحان دیں گے۔ چاروں طالب علم اگلے دن یونیورسٹی گئے اور استاد نے انہیں چار الگ الگ کمروں میں رکھا اور ہر ایک کو امتحان کا پرچہ دے کر شروع کرنے کو کہا۔ انہوں نے پہلے سوال پر نظر ڈالی جس کے 5 نمبر تھے، سوال بہت آسان تھا اور انہوں نے آسانی سے اس کا جواب دیا۔ پھر انہوں نے شیٹ کی دوسری جانب سوال پر نظر ڈالی جس کے 95 نم...