نوبھار میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جناب عرفان علی کے نانا مرحوم علی محمد میر کی رحلت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم المقدس میں مجلس ایصال ثواب و تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں وادی کشمیر کے علماء حضرات نے شرکت کی اور حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید پرویز صاحب نے قرآن و احادیث کی روشنی میں موت کی حقیقت کو بیان کیا۔اور آخر پر ذاکر اہلبیت ع مولانا غلام محمد نے مرثیہ خوانی میں ابا عبداللہ الحسین ع کے مصیبتوں اور مظلومیت کا پرسہ امام زمان عج کی خدمت میں پیش کیا۔ آخر پر تمام علماء کرام نے جناب عرفان علی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم علی محمد میر کی مغفرت کے لیے دعا فرمائی۔