1۔ کیا شریعت محمدی میں کسی کافر کے نکاح میں مسلمان عورت دی جاسکتی ہے؟ یا نکاح کرنا جائز ہے؟ حضرت فاطمہ بنت اسد (س)
2۔کیا کوئی کافر نبی کا نکاح پڑھ یا پڑھا سکتا ہے؟ حضرت پیغمبر اکرم (ص) کا نکاح
3۔ کیا کوئی کافر دین ابراہیم ع کی نشرو اشاعت کےلیے سختیاں و مصائب و آلام برداشت کرسکتا ہے؟ شعب ابی طالب
4۔ کیا کسی کافر کا بچہ خانہ کعبہ میں پیدا ہو سکتا ہے؟ حضرت علی ع
5۔ کیا کسی کافر کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جا سکتا ہے؟ جنت المعلی
6۔ کیا کسی کافر کی موت اور وفات کو غم کا سال قرار دیا جاسکتا ہے؟ عام الحزن
7۔ کیا کوئی کافر اپنے گھر میں اسلام کی دعوت اور اس کے پیغام کو عام کرنے کی اجازت دے سکتا ہے؟ دعوت ذولعشیرہ
8۔ کیا کوئی کافر اسلام کی تعلیمات اور ترویج کی سرپرستی کرسکتا ہے؟
9۔ کیا کسی کافر کے بچے کو نبی کے بستر پر سولایا جاسکتا ہے؟ علی علیہ السلام
تمام مومنین کےلیے ضروری اور واجب ہے کہ وہ ان سوالات پر غور وفکر کریں۔ اپنے گھر والوں اور بچوں کو ان سوالات کے ذریعے انکے دل اور دماغ میں ایمان حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شمع روشن کریں۔ اور اپنے نوجوانوں اور گھر والوں کو ایسے محسن اسلام کے تذکرہ سے آگاہ و آشنا کریں۔ اور ایک غیر شیعہ جو شیعہ اور آل محمد علیہم السلام کے بغض میں جو بھی حضرت ابو طالب علیہ السلام کے ایمان پر اعتراض کرتا ہے اور انکو کافر جانتا ہے انکے سامنے ان سوالات کو پیش کرکے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے ایمان پر ہونے کو ثابت کریں۔ اور تعلیمات حضرت محمد و آل محمد علیہم السلام کی نشرو اشاعت اور دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔
والسلام۔
(آغا) قنبرعلی

MashaAllah ❣️
ReplyDeleteعلی حق ،على حق ،علي حق،على حق حق حق حق عل ۴ حق
ReplyDelete